: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی میں چل رہی اٹھاپٹخ کے درمیان وزیر اعلی اکھلیش
یادو نے اپنا پہلا 'کیمپین ویڈیو لانچ کر دیا ہے۔ وزیر اعلی نے یہ ویڈیو
اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کیا ہے۔ ویڈیو شئیر کرنے کے چند گھنٹوں کے اندر
اندر اس ویڈیو کو 60 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کام بولتا ہے' ہیش ٹیگ کے ساتھ شئیر کیا گیا یہ کیمپین ویڈیو ایس پی حکومت
نہیں بلکہ وزیر اعلی اکھلیش یادو کی کامیابیوں پر مبنی ہے۔ ساڑھے تین منٹ
کے اس
ویڈیو کو وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ارد گرد ہی رکھا گیا ہے۔ ویڈیو
میں اکھلیش نے ریاست کو اپنا خاندان بتایا ہے۔ ویڈیو میں نغموں کے ذریعے لکھنؤ کا جنیشور مشر پارک، میٹرو، لکھنؤ ہاٹ،
گومتی ریور فرنٹ سمیت کئی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ویڈیو کا آغاز
اگرچہ ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو کی تصویر والے سماج وادی پارٹی کے
پرچم سے ہوتا ہے، لیکن اس ویڈیو میں اکھلیش یادو کئی اہم منصوبوں کا افتتاح
کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔